بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ 26 جون کو ہوگی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی,بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ 26 جون کو ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی,بی 09 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 26 جون 2024 کو ہوگی حلقہ پی,بی 09 کے پولنگ اسٹیشن 71 شام نسا 1, پولنگ اسٹیشن 72 گورنمنٹ پبلک اسکول نسا, 73 شام نسا 2 اور 74 شام نسا 3 پر دوبارہ پولنگ ہونی ہے