حکومت کی جانب سے کنٹانی میں صرف مقامی افراد کو کاروبار کی اجازت پر عوامی حلقوں کی تشویش
تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے نوٹیفکیشن کو مکران کے بلوچوں کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا۔ شاہلزئی رند کا کہنا تھا کہ کنٹانی ہور کے معاملے پر یہ فیصلہ مکران کے عوام کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے آج کنٹانی ہور میں مقامی افراد کو بس کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے اگر اس معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو خدشہ ہے کہ کل گوادر کے بارے میں ایسے فیصلے ہوں جو گوادر اور مکران کے عوام کے لیے چیلنجز ثابت ہوں گے، گوادر کے کاروباری حضرات اور بشمول مکران سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کو اس تعصبانہ عمل کیخلاف اقدامات اٹھانا ہوں گے، ورنہ آنے والے دنوں میں اس عمل کے سنگین نتائج نکلیں گے۔