سنجاوی میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان، متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع


سنجاوی(قدرت روزنامہ)سنجاوی اور گردونواح میں بارش اور ژالہ گھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا نشیبی علاقے زیر آب آگئے سنجاوی اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری، بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلاب ریلیوں کی وجہ سے متعداد دیہات کا سنجاوی شہر سے رابط سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ژالہ باری سنجاوی کے علاقوں وادی نشپہ، وادی چوتیر، شیرین، کاژہ، بٹے تیرا، تند وانی، ژالہ باری نے کھڑی فصلوں کو شدید متاثر کردیا ہے، ژالہ باری نے گندم کی تیار فصل کو تباہ کردیا۔ چیری، سیب، زرد آلو اور دیگر تیار فصل کو نقصان پہنچایا، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔