حب شہر کو آلودہ پانی کی فراہمی، سابق ایکسیئن پی ایچ ای کیخلاف مقدمے کی سفارش

حب(قدرت روزنامہ)کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی نے حب شہر کو پانی فراہم کرنے والے ایک تالاب کا معائینہ کیا تھا جس پر نا صرف گندگی بلکہ ایک چیل بھی مردہ حالت میں تیر رہا تھا . اور یہی پانی پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ شہر میں ترسیل کر رہا تھا .

جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے مذکورہ واٹر سپلائی تالاب سے پانی کا نمونہ لیا جس کو باقاعدہ ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوایا گیا . نتائج آنے پر پانی میں suspended particles جبکہ پانی میں سختی 600 mg/l سے ذائد واضیح ہوا جو کہ جسمانی نظام میں مختلف بیماریاں پیدا کرتا ہے بالخصوص چھوٹے بچوں میں ڈائریا کا سبب بنتا ہے . اسسٹنٹ کمشنر حب نے شہریوں کو گندہ پانی فراہم کرنے کے الزام میں سابق ایکسین پی ایچ ای کے خلاف سی ایم آئی ٹی کو انکوائری و دفعہ 277 و دفعہ 406 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کر دی . . .

متعلقہ خبریں