اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل نے اینڈرائیڈ موبائلز صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی۔
اکثر اوقات آپ اپنے اینڈرائیڈ موبائل سے کوئی مسیج بھیجتے تھے اور اس میں کوئی غلطی رہ جاتی تھی تو اس کو ایڈٹ نہیں کر سکتے تھے لیکن اس مشکل کے پیش نظر گوگل نےاینڈرائیڈ صارفین کی اس مشکل کو بھی آسان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔ اب موبائل صارفین موبائل میسیجز کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین بھیجے گئے میسیج کو صرف 15 منٹ کے اندر ہی ایڈٹ کرسکیں گے، صارف بھیجے گئے میسیج کو دبا کر رکھنے کے بعد ایڈٹ کے فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
اسی طرح صارفین میسیجز کے فارمیٹ اور فونٹ کو بھی تبدیل کر سکیں گے۔ اس فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔