سی آئی ایس ایف نے مقامی پولیس کو بھی ایک شکایت بھیجی ہے . چندی گڑھ کے ایس پی کے ایس سندھو نے کہا کہ ’ سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ نے مجھے بلایا ہے، میں تحقیقات کے لیے ہوائی اڈے پر جا رہا ہوں اور معاملے کی تحقیقات کروں گا . واضح رہے کہ کنگنا رناوت دہلی جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے موہالی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھیں . جب وہ سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچیں تو سی آئی ایس ایف کلوندر کور کی ایک خاتون کانسٹیبل نے ان کی تلاشی لی اور پھر اسی دوران بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کو تھپڑ مار دیا . کلوندر کور نے کہا کہ کنگنا رناوت نے 3 زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران پنجاب کی خواتین کے بارے میں ایک برا بیان دیا تھا . کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ اس بد سلوکی پر دہلی میں وزارت داخلہ میں شکایت درج کرائیں گی . قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کے اس فعل کی سخت مذمت کی . اپنے بیان میں این سی ڈبلیو نے کہا کہ چندی گڑھ ہوائی اڈے پر کنگنا رناوت کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے . ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور الزامات کی تصدیق ہونے کی صورت میں کلوندر کور کو فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ریاست ہماچل پردیش کے مندی حلقے سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل کلوندر کور کو معطل کر دیا گیا ہے .
سی آئی ایس ایف عہدیداروں کی تحریری شکایت کی بنیاد پر چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے .
متعلقہ خبریں