واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے . گلوبل ویلج سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب وائس کال سہولت میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے جارہی ہے .

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی . متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں گے کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے . ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے . خیال رہے کہ یہ فیچرز اینڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں زیر آزمائش ہیں اور تمام صارفین کے لیے ان کا اجرا جلد متوقع ہے . . .

متعلقہ خبریں