سعودی عرب : مقدس مقامات پر مائع گیس کے سلنڈرز کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عازمین حج کے خیموں اور مقدس مقامات پر مائع گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے . سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے مطابق آج (یکم ذوالحجہ 1445ھ) سے عازمینِ حج کے خیموں اور مقدس مقامات پر واقع سرکاری و نجی دفاتر میں مختلف اقسام اور حجم کی مائع گیس سلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے .

یہ اقدام مقدس مقامات میں آگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اٹھایا گیا ہے . سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے واضح کیا ہے کہ شہری دفاع کی حفاظتی و سلامتی کی ٹیمیں مائع گیس کے عدم استعمال کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے میدانوں میں گشت اور تفتیش کریں گی اور پکڑی جانے والی گیس کے چولہے یا کھانا پکانے کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے سلنڈرز ضبط کرلیے جائیں گے . خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ اس سلسلے میں دیگر سیکیورٹی ادارے بھی شہری دفاع کی حفاظتی و سلامتی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گی . . .

متعلقہ خبریں