سعودی عرب میں عیدالاضحی کب منائی جائے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں آج یکم ذالحجہ ہے، عیدالاضحی جون کے وسط میں منائی جائے گی۔
گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ جمعے کا روز (7 جون 2024) ذوالحجہ 1445ھ کا پہلا دن ہوگا۔
یوم عرفہ 15 جون 2024 بروز ہفتہ یعنی 9 ذوالحجہ 1445ھ کو ہوگا اور عید الاضحی 16 جون 2024 بروز اتوار (10 ذوالحجہ 1445ھ) کو منائی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے اس موقع پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کے نیک اعمال قبول فرمائے۔