پنجاب حکومت کی جانب سے دارالامان میں مقیم کتنی بزرگ خواتین کو حج پر بھجوایا جارہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد دارالامان میں مقیم 10 بزرگ خواتین کو حج پر بھجوایا جارہا ہے . بزرگ خواتین نے حج پر جانے سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا .

اس سلسلے مریم نواز نے عافیت دارالامان میں مقیم 10 بزرگ خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ان سے ملاقات کی . پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ان سے ملنے گئے . اس موقع پر مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین سے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لیے بہت سے دعائیں کرنی ہیں، اللہ نے وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی، آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدیایات جاری کیں کہ حج پر جانے والی دارالامان کی بزرگ خواتین کا خاص خیال رکھا جائے، یہ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے . نواز شریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے . انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کا اچھا وقت آ گیا ہے، ہماری حکومت میں رکاوٹ نہ ڈالی جاتی تو غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجاتا . انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں . . .

متعلقہ خبریں