بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہا .

تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر03،کالام02،کاکول01اورکشمیر:گڑھی دوپٹہ میں02ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی41 اور تربت میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا . کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان . گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان . صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا . صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا . صوبہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گاجبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا . . .

متعلقہ خبریں