گیس اور تیزابیت کا علاج کیسے ممکن ہے؟ غذائی ماہرین کی نئی تحقیق۔۔۔معدے کی تیزابیت سے پریشان لوگ خبرضرور پڑھیں!
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں ہضم کرنے کے لیے انسانی جسم زیادہ سے زیادہ گرمائش پیدا کرتا ہے، مسالے دار اور مرغن غذائیں ہضم کرنے کے لیے معدے کو زیادہ وقت اور گرمائش میسر ہوتی ہے، اس عمل کے دوران معدے اور سینے کی جلن محسوس ہونا ہی تیزابیت کہلاتی ہے . تیزابیت اور گیس سے بچنے کا علاج کیا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے پانی ہر جلتی چیز کو بُجھاتا ہے، اسی طرح معدے کی تیزابیت اور گیس میں بھی پانی اہم اور مثبت کردار ادا کرتا ہے . غذائی ماہرین کے مطابق پانی کے علاوہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جس سے معدے کی تیزابیت کم کرنے میں مدد ملے جیسے کہ تربوز، کھیرا، کچی ہری سبزیاں، لسی، دودھ، دہی، ستو اور ناریل کا پانی وغیرہ . ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ تیزابیت اور گیس کی شکایت پر شروعات ہی میں قابو پا لینا چاہیے ورنہ یہ شکایت دائمی بھی ہو سکتی ہے . تیزابیت اور معدے میں گیس سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد سونف، پودینے اور الائچی کا قہوہ بے حد مفید ثابت ہوتا ہے . . .