کوئٹہ پریس کلب تالہ بندی، ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب تالہ بندی، ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج۔کوئٹہ پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور بیبگر بلوچ نے اٹھارہ مئی کو عدالت روڈ پر احتجاج کرکے روڈ کو بلاک کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کیا اور پریس کلب کا تالہ توڑ کر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور تقریر کی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کہا ہے کہ مذکورہ دن دہشت گردی کے پیش نذر سول انتظامیہ نے پریس کلب اور میٹرو پولیشن بند کردیئے تھے۔
خیال رہے کہ مذکورہ دن بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام “گوادر: میگا پروجیکٹس سے میگا جیل تک” کے نام پر کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا تھا مگر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامیہ نے پریس کلب کو تالہ لگا دیا تھا۔