خاران،غیر قانونی بجلی کنکشنز کاٹنے کا سلسلہ جاری رہے گا،کیسکو


خاران(قدرت روزنامہ)کیسکو خاران کے علامیے کے مطابق جون کے مہینے میں ریکوری کے سلسلے میں خاران شہر میں مختلف ایریا میں غیرقانونی کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ مزید جاری رہے گالہذا جس کسی کے زمہ واجبات ہیں وہ فوری جمع کریں بصورت دیگر کنکشن کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ سروس تار بھی ضبط کیا جائیگا۔اس موقع پر ایس ڈی او عبدالباسط بنگلزئی، سٹی ٹو کے انچارج سید بشیر آحمد سٹی ون انچارج عبدالباسط سٹی تھری انچارج شاہد غفار خود آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔