بلوچستان بجٹ کا کل حجم 800 ارب روپے تک ہونے کاامکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 22جون کو پیش کئے جانے کاامکان ہے . محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2024-25ءکا بجٹ کاکل حجم 800ارب روپے تک ہونے کاامکان ہے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات 600ارب رکھنے اور بجٹ میں ترقیاتی اخراجات 180ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے بلوچستان کاآئندہ مال سال کا بجٹ سرپلس ہوگا،تعلیم کیلئے 110ارب،صحت کیلئے 90ارب رکھنے کی تجویز ہیں ،پنشن کیلئے 81ارب روپے اورامن وامان کیلئے 70ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہیں .

بجٹ میں 3ہزار نئی آسامیوں کی تجویز ہیں بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کاامکان ہے . . .

متعلقہ خبریں