عمران خان دوبارہ اسٹیبلشمنٹ کا کندھا استعمال کریگا تو اپنے پاﺅں پر کھلاڑی مارے گا، محمود اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ عمران خان اگر دوبارہ اسٹیبلشمنٹ کا کندھا استعمال کرے گاتواپنے پاﺅں پر خود کھلاڑی مارے گا،جب سے پاکستان بنا ہے عمران خان جتنی فالوونگ کسی کی نہیں ہے ،اس اکثریت کو پاکستان کے بچاﺅ کیلئے استعمال کرناچاہےے ، سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل غلط ہیںاسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط بہت بڑی تبدیلی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ان حالات میں اسٹیبلشمنٹ کے ان عنصر کی خواہش ہوگی کہ عمران خان کوکسی طرح نکال کر وزیراعظم بنادیں لیکن عمران راضی نہیں ہوا ،اسٹیبلشمنٹ میں 50فیصد سے زائد ایسے لوگ ہیں کہ ہم کیا کررہے ہیں ،شہبازشریف کہتے ہیں کہ سرمایہ کاری کہاں کی سرمایہ کاری ،میری آبزرویشن ہیں اتنے ووٹ عمران خان کو کس نے دئےے عمران نے تو اتنی محنت بھی نہیں کی ،اسٹیبلشمنٹ سے مراد پولیس سمیت تمام ادارے ہیں جس انداز میں لوگوں کو بے عزت کیاجاتاہے ،انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان دوبارہ اسٹیبلشمنٹ کی کندھوں پر بیٹھ کرآئے گا اگر وہ ایسا کرتاہے تو اپنے پاﺅں پر کھلاڑی مارے گا،جب سے پاکستان بنا ہے اتنی ایبسیلوٹ اکثریت کسی کو نہیں ملی اس اکثریت کو پاکستان کے تحفظ کیلئے استعمال ہوناچاہےے ،عمران خان کو بگڑا ہوا لڑکا اس وقت کہاتھا جب وہ پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئے تھے پھر اس نے میرے چادر کی بھی بے عزتی کی ایسا زندگی میں ہوتاہے یہ بری بات ہے ،میں سیاسی کارکن ہوں لوگ سمجھتے نہیں ہمارے پشتو میں کہاوت ہے کہ غریب مولوی کے اذان پر کوئی روزہ نہیں کھولتا ،ہم پہلے لوگ تھے کہ الیکشن میں ظلم ہواہے اور پیسوں کا لین دین ہواہے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران مذاق میں کہاتھاکہ اگر عمران خان کے ساتھیوں کو پریمیئر بنناہے توپشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں ،وہ جملے کو نہیں اٹھا سکے ،شہبازشریف لگاہے کہ پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرناچاہتا ملک ریاض جیسے لوگ کہیں کہ ہمیں تنگ کیاجارہاہے توپھر لوگ امریکہ یا چائنا پاگل ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ،انہوں نے کہاکہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل غلط ہیں ،نظریہ ضرورت سے لیکر ہماری عدلیہ جہاں تک پہنچی ہے اب جو کچھ کررہی ہے لازمی نہیں کہ ساری عدلیہ ہو ،عدلیہ میں ایسے لوگ ہیں جن میں کھڑے ہونے کی طاقت ہیں خط لکھنے والوں نے جرا¿ت و ہمت کامظاہرہ کیاہے ،عوام کی طاقت خدا کی طاقت ہوتی ہے جو ابہام بن رہاہے پولیس سے درخواست ہے آپ پاکستان کی پولیس ہیں ،بچوں کو تھانے لیکر ان کے کپڑے اتارتے ہوں توپھر آپ سے متعلق اس بچے کی کیارائے بنے گی ،یہ راستہ بربادی کاہے جو پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہاہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط بہت بڑی تبدیلی ہے اس میں کونسی بری بات ہے اگر شہباز کہتے ہیں عمران خان بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہے لہٰذا انہیں ضمانت پر چھوڑ دیاجائے ،کیسز ختم نہیں کرسکتے توپھر ان پر ضمانت پر رہا کردیناچاہےے تھا۔