غیر قانونی اسلحے کیخلاف اقدامات کررہے ہیں . غیر قانونی ڈیزل پیٹرول کیخلاف کارروائی کے دوران 8 ہزار لیٹر پٹرول قبضے میں لیا . عوام سے براہ راست رابطے کیلئے پولیس کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے . منشیات فروشوں کیخلاف سٹی نالے سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں . انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک دن مختص کرکے شہریوں کے مسائل سنیں گے . محکمہ پولیس کے اندر بلوچستان کے عوام کو عزت دو کے نام سے مہم شروع کررہے ہیں . کرایہ دار ایکٹ کے تحت شہری ایک ہفتے کے اندر اپنے ڈیٹا جمع کرائیں . 16 سیریس کرائم کیس نمٹا دیے ہیں . 16 کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے . کم مدت میں 49 سیریس کرائم برانچ نے کیسز نمٹائے ہیں . 49 سیریس کرائم کیسز میں 22 ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے . ٹریفک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں . مزید بھرتیوں سے ٹریفک مسائل حل ہوں گے . روڈز کو اسپائیکسز لگاکر ون وے کررہے ہیں جس سے ٹریفک نظام بہتر کریں گے . فیسنی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کریں گے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ایس ایس پی زوہیب محسن، ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں واردات کی خبریں شہریوں تک پہنچ رہی ہیں مگر کارکردگی کی خبریں نہیں پہنچ رہیں . پولیس عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے .
متعلقہ خبریں