تربت میں تیز ہوائیں اورآ ندھی چلنے سے بجلی کے ٹاور گر گئے
تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں تیز ہواﺅں اور آندھی کے سبب بجلی کے ٹاور گرگئے۔ اطلاع کے مطابق تربت میں تیز ہواﺅں اور شدید آندھی چلنے سے سولبند کے مقام پر بجلی کے دو مین ٹاور گرے، جس سے ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں جیکی گور گرڈ اسٹیشن سے ایران کے راستے سپلائی ہونے والی بجلی منقطع ہے۔ یاد رہے کہ آج سہہ پہر کو تربت اور نواح میں غیر متوقع طور پر تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید آندھی چلی جس کے فوراً بعد ضلع کیچ میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، تاہم ساڑھے 6 بجے کے قریب تربت سٹی میں بجلی بحال ہونے کے فوراً بعد دوبارہ بند ہوئی۔