حکومت چمن دھرنا مظاہرین پر تشدد کے بجائے ان کا روزگار بحال کرے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ چمن میں نہتے شہریوں پر فائرنگ اور تشدد قابل مذمت ہے8ماہ سے چمن شہر کو محاصرے میں لیکر لوگوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے فوری طور پر طاقت کے استعمال کی بجائے بات چیت سے مسئلے کا حل نکالا جائے،چمن کے شہریوں کے مطالبات برحق ہے انہیں تسلیم کیا جائے،عوام پر تشدد کی بجائے انہیں باعزت روزگار دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، پرلت کمیٹی کے گرفتار ذمہ داران ودیگر کے خلاف قائم مقدمات واپس لیکر انہیں رہا کیا جائے . ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کیا .

جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ چمن میں نہتے شہریوں پر فائرنگ اور تشدد قابل مذمت ہے،8ماہ سے چمن شہر کو محاصرے میں لیکر لوگوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، گولیاں چلانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ فوری طور پر طاقت کے استعمال کی بجائے بات چیت سے مسئلے کا حل نکالا جائے،چمن کے شہریوں کے مطالبات برحق ہے انہیں تسلیم کیا جائے،عوام پر تشدد کی بجائے انہیں باعزت روزگار دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، پرلت کمیٹی کے گرفتار ذمہ داران ودیگر کے خلاف قائم مقدمات واپس لیکر انہیں رہا کیا جائے . . .

متعلقہ خبریں