صوبے میں سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، سلیم کھوسہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے بالخصوص کوئٹہ شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوہیٹہ شہر میں مختلف جاری روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے ترقیاتی منصوبوں کے پیش رفت پر ایک جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کمشنر کوہیٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر کوہیٹہ سعد بن ابی وقاص پروجیکٹ ڈاہریکٹر کوہیٹہ ڈیولپمنٹ پیکج ڈاکٹر رفیق اور ٹیکنیکل ایڈوائزر محکمہ مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاو¿ہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوہیٹہ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام بھی موجود تھے اجلاس کو کوہیٹہ شہر میں جاری روڈ سیکٹر کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اسکے علاو¿ہ ترقیاتی منصوبوں میں حاہل رکاوٹوں تیکنیکی مساہل اور کوہیٹہ شہر کے ڈرنیج کے مسلے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے اور یہ بہترین کارکردگی اس وقت ہوگی جب ان منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوہیٹہ اپنے تمام ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے مساہل بلخصوص سالٹ ویج اور ڈرنیج کے مسلے کو حل کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہے کہ کوہیٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہوں تاکہ کوہیٹہ شہر کو ٹریفک جیسے گھمبیر صورت حال سے چھٹکارا حاصل ہو اجلاس سے کمشنر کوہیٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیٹہ شہر کا اہم مسلہ یہاں کا ٹریفک اور ڈرنیج کا ہے اور ہماری اولین ترجیح بھی یہی ہے کہ ان اہم مسلوں کو قابو کریں جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مذید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیکنیکی مساہل اور رکاوٹیں اپنی جگہ لیکن ان رکاوٹوں کو دور کرنا بھی ہمارا کام ہے لہذا جنگی بنیادوں پر ان مساہل کو ختم کریں تاکہ کوہیٹہ شہر کی خوبصورتی بحال ہو۔