کئی اضلاع میں 47 مراکز کو ٹی بی کی تشخیص کیلئے مشین مہیا کردی گئی، صوبائی وزیر صحت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل جمالی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان سے ٹی بی کے مرض کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام میں ٹی بی کے مرض سے بچا¶ کیلئے شعور و آگاہی مہم کو تیز کیاجائے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ایچ آر ڈی بلڈنگ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت ،صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف انورشاہوانی ،ڈپٹی منیجر ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر عرفان رئیسانی ، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ڈاکٹرنوراللہ موسی خیل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آفس آئی پی ایچ ڈاکٹرامیر جمالی پی سی نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکر کے ڈاکٹراختربلیدی ڈاکٹرمصطفی پرونشل ہیپاٹائٹس پروگرام کے ڈاکٹرشعیب کرد ملٹی پرپرز کی پرنسپل راحت جبین ڈی پی ایس ایل ایچ پروگرام ڈاکٹرکامران کوئڈ پروجیکٹ کے ہیڈ ڈاکٹر نقیب نیازی ،ایڈز پروگرام کے ہیڈ ڈاکٹرخالد قمبرانی،پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ایس بی پی او ڈاکٹر بلال ڈاکٹر بہاول ایچ آر مینجر میر وائس رئیسانی ڈاکٹر گل بخت ڈاکٹر راحیلہ بلوچ مس طالیہ لوجسٹک آفیسر طلال رند اسٹاک آفیسر نجیب اللہ خان بھی موجود تھے صوبائی وزیرسردارزادہ فیصل جمالی نے 4 ایکسرے موبائل وینز اور جدید 30 ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں، 90 ایف ایم مائیکرو اسکوپ مشینیں، نئے ویئر ہاﺅس کا معائنہ اور دفتر اور وئیرہاوس کے سولرائز سسٹم کا افتتاح بھی کیا ۔ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے صوبائی وزیر کو ٹی بی کنٹرول پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2023ءکے صوبے میں 15ہزار کے قریب ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کرکے انہیں علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 47سینٹروں کو ٹی بی کی تشخیص کیلئے Gene-Xpertمشین مہیا کی گئی ہے جبکہ قیدیوں ،منشیات کے عادی افراد اوعام شہریوں میں ٹی بی کی تشخیص کیلئے صوبے کے دور دراز علاقوں میں وقتا فوقتاً خصوصی کیمپس کاانعقاد بھی کیاجاتا ہے کیونکہ ٹی بی کا مریض ایک سال میں 10سے 15افراد کو ٹی بی کے جراثیم منتقل کرسکتا ہے لہذا ٹی بی کے مریضوں کی جلد سے جلد نشاندہی کرنا اورانکے علاج کا مناسب بندوبست کرنا ہی اسکی روک تھام کا واحد اوریقینی راستہ ہے۔صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل جمالی نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ٹی بی کے پھیلا¶ کو روکنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ٹی بی کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور و آگاہی کو اجاگر کیاجائے تاکہ ٹی بی کے مرض پر قابو پایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ٹی بی کنٹرول پروگرام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔