بلوچستان

ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زخمیوں کے انٹرویو پر غیر اعلانیہ پابندی عائد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں قائم ٹراما سینٹر میں موجود زخمیوں کی انٹرویوز پر پابندی عائد کر دی گئی اس سلسلے میں گزشتہ روز وائس ڈاٹ پی کے کے ساتھ کام کرنے والے صحافی جب ٹراما سینٹر گئے تو پہلے ٹراما سینٹر میں موجود ایک ڈاکٹر جلال سے کہا کہ وہ ایک زخمی کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں تاہم ان کی جانب سے کہا گیا کہ ایم ڈی سے اجازت لیں جس کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انٹرویوز پر سیکرٹری صحت بلوچستان کی جانب سے پابندی ہے آپ سیکرٹری صحت سے اجازت لیکر آئیں۔ صحافتی حلقوں نے سول ہسپتال میں اس عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آگاہی کے باوجود صحافیوں کو صحافتی ذمہ داریوں سے روکا جاتا ہے تو پھر جو پردے کے پیچھے ہو رہا ہے اس کو کون ہائی لائٹ کرے گا یہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اگر سیکرٹری صحت نے پابندی عائد کی ہے تو کس قانون کے تحت اور پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن تو ہوگا۔

متعلقہ خبریں