عمران خان سے ملاقات میں پابندی کا سبب بننے والی جیل رول کی شق عدالت میں چیلنج
جیل رول کی شق 265 آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے، درخواست
لاہور (قدرت روزنامہ)عمران خان سے جیل میں لوگوں کی ملاقات اور انٹرویو پر پابندی والی پاکستان جیل رول کی شق 265 کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا گیا۔
شہری عبد اللہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل رول کی شق 265 قیدی سے انٹرویو، ملاقاتیں کرنے اور آرٹیکل لکھنے سے روکتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ جیل رول کی شق 265 آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ قید کے دوران نواز شریف جیل میں ملاقاتیں کرتے تھے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستان جیل رول کی شق کو 265 کو کالعدم قرار دیا جائے۔