مراد سعید کی دھماکے دار واپسی کیلئے سوات میں میدان سج گیا


پی ٹی آئی آض سوات میں جلسہ کرے گی
سوات (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔مذکورہ جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کو منظر عام پر لانے کیلئے ہوگا۔
جلسے کیلئے گراسی گراونڈ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔
گراؤنڈ کےارد گرد پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگا دئے گئے ہیں۔