حج میں ’سیاسی نعروں‘ کی کوئی جگہ نہیں ہے، سعودی وزیر حج


سعودی وزیر حج کے بیان کا اشارہ ممکنہ طور پر غزہ کی جانب تھا
سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے کہا کہ حج کے دوران سیاسی نعروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق توفیق الربیعہ نے جمعرات کو ایک رپورٹر کی طرف سے ”سیاسی اور فرقہ وارانہ نعروں“ کے قواعد اور تادیبی اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”حج عبادت کے لئے ہے، کسی سیاسی نعروں کے لئے نہیں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے کہ حج حقیقی معنوں میں عقیدت، سکون اور روحانیت کی اعلی ٰ ترین سطح کا مظہر ہو۔
واضح رہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر حج کے اس بیان کا اشارہ ممکنہ طور پر غزہ کی جانب ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت کے حامی اماموں نے اکتوبر سے ہفتہ وار جمعہ کے خطبوں میں غزہ اور فلسطینیوں کے لئے عوامی طور پر دعا کی ہے ، لیکن وزیر حج کی طرف سے اعلان کردہ قواعد کے مطابق اس طرح کے اظہار پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

4 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

9 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago