قومی اسمبلی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم، 3 سگے بھائی ایک ہی ایوان کے رکن بن گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ، 3سگے بھائی ایک ہی ایوان کے رکن بن گئے ۔ یہ ریکارڈ پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے جمعہ کے روز رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا کر قائم کیا جن کے دو بھائی پہلے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نےان سے حلف لیا مہمانوں کی گیلری میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔سید علی قاسم گیلانی ملتان کے حلقہ این اے 148ملتان ون سے حالیہ ضمنی الیکشن میں کا میاب قرار پائے ۔
یہ نشست چیئر مین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے خالی کی تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی کے دو صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی این اے 151ملتان چار اور سید عبد القادر گیلا نی این اے 152ملتان پانچ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
گویا اب تین سگے بھائی قومی اسمبلی کے منتخب ممبران ہیں۔حلف اٹھانے کے بعد سید علی قاسم گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بلاول بھٹو، اآصف علی زرادری ،سیدیوسف رضا گیلانی اور ملتان کے نو جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔