اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی ہے .
قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ شامل تھے .
پیر کے روز سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے .