سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت 2لاکھ 43ہزار روپے کی سطح پر برقرار تھی۔