فاروق سخی کے جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ فاروق سخی کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ فاروق سخی ولد سخی داد بلوچ سکنہ کرکی تربت کیچ کو رواں سال 28 مئی کو انکے دیگر پانچ دوستوں کے ساتھ سٹی عارف پلازہ بروری روڑ کوئٹہ سے لاپتہ کردیا بعد میں دیگر پانچ افراد بازیاب ہوگئے فاروق سخی ابھی تک لاپتہ ہے اور خاندان کو فاروق سخی کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تنظیمی سطح پر فاروق سخی کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کے فاروق سخی کے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاروق سخی پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے . .

.

متعلقہ خبریں