بلوچستان حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔بلوچستان محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کےلیے ہو گی۔محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ اُن کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی اور اس رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی۔ ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی۔حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔