گوادر میں امن و امان کی بحالی اور منشیات کی روک تھام کیلئے پیس کمیٹی تشکیل


گوادر(قدرت روزنامہ)ایس ڈی پی او گوادر امام یعقوب بلوچ کی سربراہی میں میٹنگ منعقد گئی، پیس کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا مقصد ضلع گوادر میں منشیات کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنا تھا۔ جس میں سول سوسائٹی گوادر کے چیئرمین، جے یو آئی اے عہدیدار، حق دو تحریک بلدیہ چیئرمین، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی گوادر اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں منشیات کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ ایس ڈی پی او گوادر امام یعقوب بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کا خاتمہ معاشرتی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہمات، اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔ امن و امان کے حوالے سے، میٹنگ میں پولیس کی موجودگی کو بڑھانے، گشت کو موثر بنانے، اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایس ڈی پی او گوادر امام یعقوب بلوچ نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے سکتی ہے اور مجرم عناصر کیخلاف کارروائی کو موثر بناسکتی ہے۔ آخر میں ایس ڈی پی او گوادر امام یعقوب بلوچ کہا کہ امن و امان کے قیام اور منشیات کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ گوادر کو منشیات سے پاک اور پ±رامن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔