بلوچ طلبا اور عوام کو نشانہ بنانے والی پالیسیاں کسی صورت قابل جواز نہیں، بی ایس سی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد نے بلوچ لاپتا افراد کے یوم کے حوالے سے بلوچ لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی میں بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے جبری گمشدگیوں کیخلاف نعرے لگائے اور تمام بلوچ مسنگ پرسنز کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچ طلبا اور عوام کو نشانہ بنانے والی پالیسیاں کسی بھی صورت میں قابل جواز نہیں۔