بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے کردیے گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرپشن اور گندم کی سمگلنگ کی نشاندہی کرنے پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک کا تبادلہ کر دیا گیاڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک ظفر اللہ گویا کا تبادلہ کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ تعیناتی کے منتظر جلال کاکڑ ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک تعینات ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو بلوچستان یونس مینگل کو بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن نثار احمد مستوئی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو تعینات، عبدالمجید جونیجو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کا تبادلہ کرکے سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ تعینات کردیے گئے جبکہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ دانیال علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، سیکشن آفسیر محکمہ اسکول ڈیپارٹمنٹ نذیر بوستانی کا تبادلہ کر کے ایکٹنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشین تعینات کردیا گیا، محمد سلیم کاکڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشین تعینات کردیا۔