بلوچستان
پی بی 51 چمن میں انتخابی نتائج کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد ،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 51 چمن کے امیدوار اباسین خان اچکزئی کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ اباسین خان اچکزئی کی طرف سے دائر کردہ اپیل میں 08 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی، بے ضابطگیوں اور نتائج میں تبدیلیوں کے ٹھوس شواہد سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے۔ اباسین خان اچکزئی کے وکلا نے سپریم کورٹ سے درخواست اپیل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی 06 مارچ کے فیصلے کے مطابق 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو کیسے رد کرسکتی ہے؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اباسین خان اچکزئی کی طرف سے ممتاز قانون دان سابق وزیر قانون و سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر اور ایمل خان مندوخیل ایڈوکیٹ نے اپیل دائر کی۔