صوبائی حکومت بکسٹالز کو بلڈوز کرنے کا فوری نوٹس لے، کوئٹہ پریس کلب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کے صدر ، سیکرٹری جنرل سمیت دیگر عہدیداروں نے باچا خان چوک میں اخباری پیپرز بکسٹالز کو بلڈوزر کرنے اخبارات ، رسائل، دینی کتب کو پھاڑ کر پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس مسئلے کا فوری طور پر نوٹس لے کیونکہ یہ بکسٹالز نصف صدی سے زائد عرصے سے علم و آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں 1972ءمیں سابق میئر ذکریا خان کاسی اور حکومت نے ان کو جگہ دی تھی تاکہ وہ اپنا رزق حلال کمائیں عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود ان پر اچانک حملہ ہو احالانکہ ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا جوکہ تحریری طور پر موجود ہے بلدیہ نے جب تک یہ پلازہ تعمیر ہونے تک سامنے متبادل جگہ دیں گے جس کا نقشہ بھی بنایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا تو ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلا یا جائے گا اور آئندہ کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی . .

.

متعلقہ خبریں