ایک ادارہ پارلیمان، عدلیہ، میڈیا، انتظامیہ سب کچھ کنٹرول کررہا، ایمل ولی خان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میرے حجرے اور جماعت کو جہاد کے نام پر کوخون آلود بنانے والے آج بتادیں کہ اس تمام تر خونریزی میں ماسوائے کشت وخون کے کیا کچھ حاصل کیا گیا عالمی جنگی معیشت کیساتھ اشتراک یہاں کے بالادست اشرافیہ کی منافع بخش کاروبار رہی ہے، جس کے ایندھن پشتون افغان ہے افغانستان میں مسند اقتدار پر براجمان قوت افغانوں کی نمائندہ نہیں بلکہ امریکہ اور پاکستان کے اجرتی ہے جو پشتون افغان وطن میں بچوں اور بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرر ہے ہیں آج ہمارے آئین کو غلام رکھا گیا ہے عدل کا عالم یہ ہے کہ محکوم قومیتوں کے مستقبل کے فیصلے واٹس ایپ پر کئے جارہے ہیں جو اسے توہین عدالت سمجھتے ہیں تو میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں پارلیمنٹ کے فلور پر میرا بیان نہ صرف سنسر کیا گیا بلکہ اس کو ریکارڈ سے بھی غائب کردیا جھوٹ پر مبنی معاشرتی علوم پاک سٹڈی میں ہم 65، 71 اور کارگل کی جنگ کے فاتح ہیں ان سے بڑا جھوٹ اور کیا ہوسکتا ہے جب جنگ مسائل کا حل نہیں تو جنگی ادارہ کی کیا وقعت ہے ایک ادارہ پارلیمان عدلیہ میڈیا انتظامیہ سب کچھ کنٹرول کررہا ہے میں فائل زدہ نہیں ہوں لہذا میں بات کرتاہوں اور سب کے سامنے برملا کرتا ہوں کھانے پینے سے لیکر گھر دکان زراعت تک سب پر ٹیکس وصول کیا جارہاہے لیکن عوام کی حالت دن بدن خراب ہوتا جارہاہے اس کے ذمہ داری اسی فیصد بجٹ ہڑپ کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے اس کے باوجود میں عدم تحفظ کا شکار ہوں ایسا کیوںچمن سے لیکر باجوڑ تک جہاں سیکورٹی کے مسائل ہے ان کی وجہ وہاں زیر زمین وسائل ہے ملاکنڈ کے طالبعلم موسی خان کی شہادت اس ریاست کی انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اس عظیم الشان پروگرام تا دیر یاد رکھا جائیگا اور امید کرتا ہوں کہ پی ایس ایف کے نوجوان علم کے حصول کیساتھ ساتھ پشتون قومی تحریک میں فعال ومنظم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لا کالج کی جانب سے زرعی یونیورسٹی میں طلبا کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا استقبالیہ تقریب سے پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی مرکزی سینئر نائب صدر داد خان ایڈوکیٹ رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ لا کالج صدر عاصم آبدار صوبائی جنرل سیکرٹری رزاق عاصم زرعی یونیورسٹی صدر طحہ کاسی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر متعدد طالب علموں نے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کااعلان کیا استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ذکر کئے بغیر پشتون قومی تحریک کے مدارج پورے نہیں ہوتے ہمیں اس فکری نظریاتی نرسری پر ہمیشہ فخر رہا ہے آج عوامی نیشنل پارٹی کے کم وبیش تمام قیادت پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پیداوار ہے آج کے تناظر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پشتون ایس ایف اپنی صفوں کو درست اور مزید مستحکم کرلیں انہوں نے کہا کہ پشتونوں بلوچوں کو درپیش سنگین مسائل کا تعلق ان کے گل زمین وطن میں مدفون وسائل ہے ان وسائل پر اختیار حاصل کرنے کیلئے ہمارے اکابرین نے آج سے 77سال پہلے اس کے لئے آواز اٹھایا جس کے پاداش میں انہوں نے قیدو بند ٹارچر سیلوں میں اذیتیں برداشت کئے لیکن قوم دشمن وطن دشمن قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ آج کے اس پر وقار استقبالیہ پروگرام کے انعقاد پر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام کارکنوں اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ حسب سابق اپنے تنظیمی ربط کو برقرار رکھتے ہوئے پشتونوں کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل کے حل میں معاون ومددگار ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ دشمن کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب وہ کسی قوم پر حملہ اور ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہ انہیں علم سے دور رکھتا ہے تاکہ وہ علم کے ہنر سے لیس نہ ہو ملاکنڈ یونیورسٹی کے موسی خان کا واقعہ ہو یا مردان یونیورسٹی کے مشال خان کا واقعہ ہو اس انتہا پسندانہ سوچ کو منصوبے کے تحت پروان چڑھا یا گیا جس پر ہمیں بحثیت قوم غور وفکر کرنا ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر داودخان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود بھی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صفوں میں سرگرم رہے اور آج پارٹی کے ذمہ دار فورم پر آپ کے سامنے ہیں 1968سے لیکر آج تک پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں نے جو جدوجہد کی ہے وہ قابل داد ہے تقریب سے رکن اسمبلی انجنئیر زمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی صدر کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں میں خود پشتون ایس ایف سے فارغ التحصیل ہوں اور مجھے اپنے ماضی پر فخر ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرام اور مقصد میں علم کا حصول اور اپنی قوم کی خدمت سر فہرست ہے لہذا اچھی تعلیم حاصل کرنا اور قوم کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہئے دریں اثنا نئے طالب علموں اور فارغ التحصیل کے اعزاز عصرانہ جبکہ تقریب کے اختتام پر پشتو زبان کے نامور فنکاروں نے پشتو ثقافتی نندارتون کا مظاہرہ کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہی۔