نصیر آباد میں ڈاکوﺅں نے انسداد پولیو ٹیم کو لوٹ لیا


نصیرآباد(قدرت روزنامہ)نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود چھتر کے علاقے گھٹ کے قریب پولیورضاکاروں سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکووں نے پولیو مہم کے دوران کام کرنے والے رضا کاروں عبدالستار اور مندوست خان سے دو موبائل دو پولیو ڈیوئس ہزاروں روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔