ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور پر طنز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز سوات میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دھمکی دی تھی کہ وہ خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگانے دیں گے، آؤ گے پیروں پر اور جاؤ گے کندھوں پر۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، علی امین گنڈاپور پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کے الزامات ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اچھا ہوا وزیراعلیٰ نے کہہ دیا کہ وہ میرے رشتے دار نہیں، کوئی اچھا کام بتا دیں جو وزیراعلیٰ نے کیا ہو، جس پر 9 مئی کے واقعات کے الزامات ہوں اس کو کون رشتے دار کہے گا۔