’صفر‘ پر آؤٹ ہونا بھاری پڑگیا، اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق آج بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا میدان میں اترنے والا اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے، جس میں امریکا کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے اعظم خان شامل نہیں ہے۔
اعظم خان کی جگہ عماد وسیم آج کا میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان اوپننگ کریں گے۔