بھارتی پرستاروں نے شاہین آفریدی سے کیا التجا کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی پرستاروں نے شاہین شاہ آفریدی سے التجا کی ہے کہ وہ بھارتی کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے خلاف اچھی بولنگ نہ کریں اور انہیں اپنا دوست سمجھیں۔
نیویارک میں بھارتی مداحوں نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور شاہین کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پاگل ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی پنجاب سے خصوصی طور پر پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے امریکا آئے ہیں۔
بھارتی مداحوں نے شاہین آفریدی کے ساتھ نہ صرف سیلفیاں بنوائیں، تصاویر کھینچیں بلکہ ان سے درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اپنا اچھا دوست سمجھیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ’اے‘ کا اہم ترین میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے مابین آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر نیو یارک کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔