پشین: غیر قانونی جلسہ، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ پر بغاوت کا مقدمہ


پشین(قدرت روزنامہ)صوبۂ بلوچستان کے ضلع پشین میں غیر قانونی جلسہ کرنے پر تحریکِ انصاف کے کئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پشین کے تھانہ بوستان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پشین کے تھانہ بوستان میں درج مقدمے میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں غیر قانونی طور پر جلسہ کرنے، بغاوت پر اکسانے، سرکاری ملازمین پر تشدد، یرغمال بنانے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔