مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ اور اکشے کی تصویر وائرل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں اداکار اکشے کمار اور شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہوگئی . نریندر مودی نے تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا .

نئی دلی کے راشتراپتی بھون میں ہونے والی اس تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں کا ایک گروپ موجود تھا . ان اداکاروں میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، کنگنا رناوت، انوپم کھیر، رجنی کانت، وکرانت میسی اور فلمساز راجکمار ہیرانی بھارتی ایوان صدر میں نظر آئے . بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو بغل گیر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’کنگ اور کھلاڑی ایک ساتھ‘ . میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیوز پورٹل نے لکھا کہ اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار جب نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی راشتراپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب میں پہنچے تو ایک دوسرے کو مبارکباد دی . اس موقع پر اداکار ایک دوسرے سے ملتے اور آپس میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے . شاہ رخ خان تقریب میں مکیش امبانی اور انکے بیٹے اننت امبانی کے ہمراہ پہنچے . . .

متعلقہ خبریں