ٹی20 انٹرنیشنلز: بھارتی ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف 2 مرتبہ بھارت کی 9 وکٹیں گریں جبکہ 2 مرتبہ 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آج امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کا پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور 119 ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے تھے۔