سورج نکلنے سے پہلے تک انڈر پریشر تھے،جسپریت بمرا


نیویارک(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں میچ آف دی میچ قرار دیے جانے والے جسپریت بمرا کہتے ہیں میچ کی شروعات میں ہم تھوڑا انڈرپریشر تھے لیکن پھر سورج نکلا تو وکٹ کچھ بہتر ہوگئی، اس لیے ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ دوران میچ ایسا محسوس ہواہے کہ ہم بھارت میں ہیں، ہمیں جو سپورٹ ملا اس نے ہمیں کافی جوش دلایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، ہم اس کو آگے بھی جاری رکھیں گے اور بہتر سے بہتر نتیجہ دینے کی کوشش کرینگے۔