ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان سے جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان


نیویارک(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے اچھی بلے بازی نہیں کی۔ پہلے 10 اوورز کے بعد ہم اچھی پوزیشن میں آگئے تھے، ہم 140کے قریب سکور کی توقع کررہے تھے لیکن اس کے باوجود باؤلرز نے اپنا کام کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا میدان میں موجود ہجوم شاندار تھا، ہم دنیا میں جہاں بھی کھیلتے ہیں وہ بڑی تعداد میں باہر آتے ہیں کیونکہ ہم ہجوم کو مایوس نہیں کرتے ،ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔