بڑے میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا


نیو یارک(قدرت روزنامہ)ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آخری 10 اوورز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا ، میچ سے متعلق ہماری حکمت عملی یہ تھی کہ ہر اوور میں 5 سے 6 رنز سکور کیے جائیں تاہم ضرورت سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے کی وجہ سے ٹیم انڈر پریشر ہوگئی، یک بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ بابر اعظم کاکہنا تھا کہ آج کے میچ میں پچ خاصی مددگار تھی، گیند کافی رک کر بیٹ تک آرہی تھی تاہم ہمارے بیٹرز اس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاور پلے میں بہتر کھیل پیش نہیں کرسکے، ہمارا پلان پاور پلے میں 45 رنز سکور کرنا تھا ۔