انیس بلوچ اور نذیر بلوچ کے لواحقین کا خضدار میں دھرنا انتظامی یقین دہانی پر ختم


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سے لاپتہ انیس بلوچ اور نذیر بلوچ کے لواحقین سے انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب، مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال۔ بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کرنیوالے انیس بلوچ کو 4 جون کو ان کے آبائی شہر خضدار، بلوچستان سے لاپتہ کر دیا گیا تھا۔6 جون کو ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ان کی بحفاظت رہائی کے لیے خضدار میں مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا اور بلاک کر دیا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ علاوہ ازیں نذیر احمد ولد عبدالواحد کو 4 جون کو خضدار سے لاپتہ کیا گیا تھا۔