چمن، ماشکیل، پنجگور سمیت سرحدی علاقوں میں تجارت بحال کی جائے، نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف آف ساراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن ماشکیل پنجگور اور دوسرے سرحدی علاقوں میں عوام سرحدی تجارت بحالی کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں، سرکار خاموشی سے روزگار کے متلاشی لوگوں پر تشدد کر رہی ہے جو قابل مذمت حکمرانی ہے، سرحدی آبادی کا گزر معاش سرحدی تجارت ہے، جلد طریقہ کار مرتب کر کے تجارت بحال کی جائے۔