پنجگور میں سرکاری اسکولوں کے کلسٹر فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میں اسکولوں کے کلسٹر فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق پنجگور کے مختلف سرکاری اسکولوں کے کلسٹر فنڈز میں ہیر پھیر کی وجہ سے اسکولوں میں مختلف چیزوں کی کمی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کلسٹر فنڈز کی تحقیقات کی جائے۔