حب میں ڈکیت گروہ سرگرم، پولیس عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام


حب(قدرت روزنامہ)حب ڈکیت گروہ سرگرم پولیس شہریوں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہاتھ پر ہاتھ دھر ے بیٹھ گئی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب شہر میں سٹی تھانہ کی حدود میں ایک میڈیکل اسٹور پر دوائی خریدنے کی آڑ میں آنے والے دو مسلح افراد نے میڈیکل اسٹور مالک کو لوٹ لیا میڈیکل اسٹور مالک کے مطابق مسلح ملزمان کے ہمراہ ایک بیگ تھا اور وہ دوائی لینے کیلئے اندر داخل ہو ئے اور داخل ہوتے ہی بیگ سے کلاشنکوف نکال کر تان لی اور 40ہزار روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے حب شہر اور صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب کے نئے پولیس چیف اور ا±نکی ٹیم بھی حب کے عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔